15دن میں 30 منزلہ ہوٹل کی تعمیر
(کنسٹرکشن کی ایک حیران کن کہانی )
(کنسٹرکشن کی ایک حیران کن کہانی )
چین کی تعمیراتی کمپنی کا حیرت انگیز کارنامہ
کمپنی نے فی مربع میٹر1000ڈالر میں معائدہ کیا۔ شرط یہ تھی کہ کمپنی پندرہ دنوں میں بلڈنگ مکمل کر ے گی۔ یہ ایک حیران کن معاہدہ تھا۔ کام شروع ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ کھڑی ہونا شروع ہو گئی اور صرف 15دنوں میں کمپنی نے 328فٹ بلند عمارت مکمل کے چابی مالک کے ہاتھ میں رکھ دی۔
تاریخ عالم ریکارڈز سے بھڑی پڑی ہے مگر چین کا کارنامہ حیرت انگیز بھی ہے اور فکر انگیز بھی۔ چین کی ایک تعمیراتی کمپنی ہے جس کا نام بورڈ سسٹین ایبل بلڈنگ ہے اور اس کمپنی کے بانی کا نام زانگ یو ہے۔ زانگ یو نے 2009ء میں اس کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا اور جدید ٹیکنا لوجی سے تعمیراتی کام شروع کیا ، ٹیکنا لوجی کامیاب ٹھہری اور 2011ء میں کمپنی کو T-30 ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ مل گیا ، کمپنی نے فی مربع میٹر 1000ڈالر میں معاہدہ کیا ۔ معاہدے میں یہ طے پایا کہ کمپنی پندرہ دنوں کے اندر اندر بلڈنگ مکمل کرے گی۔ یہ ایک حیران کن معاہدہ تھا لیکن کمپنی نے 30منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کام شروع ہوا تو دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ کھڑی ہونا شروع ہو گئی اور صرف 15دنوں میں کمپنی نے 328فٹ بلند عمارت مکمل کر کے چابی مالک کے ہاتھ میں رکھ دی۔ مالک نے ایک نظر عمارت کو دیکھا، دوسری نظر چابی پر ڈالی اور عش عش کر اٹھا ۔ عمارت کی خاص بات زلزلہ پروف بھی ہے ۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی 30منزلہ عمارت ہے جو صرف360گھنٹوں میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ اس سے قبل اس کمپنی نے 2010میں 15منزلہ ہوٹل صرف48گھنٹوں میں تعمیر کیا تھا ، مئی 2012میں12منزلہ 14ہزار مربع میٹر عمارت شان ڈونگ میں تعمیر کی تھی اور اس پر صرف62 گھنٹے صرف ہوئے تھے۔ بورڈ سسٹین ایبل کمپنی اب ایک قدم آگے بڑھ کر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت مختصر ترین وقت میں مکمل کرنا چاہتی ہے، کمپنی 220منزلہ سکائی سٹی کے نام سے جانگشیامیں پلازہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کمپنی اسے صرف210دنوں یعنی 7ماہ میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اس پروجیکٹ پر بھی معاہدہ طے پا چکا ، کمپنی نے نومبر 2012میں اس پر کام شروع کرنا تھا۔تاہم چائینز گورنمنٹ کی طرف سے ابھی اس کی منظوری باقی ہے اور جس دن گورنمنٹ نے اس منصوبے کی اجازت دے دی چائنیز کمپنی نے دنیا کی یہ عظیم الشان عمارت بھی مختصر وقت میں مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ۔ زانگ یو اور اس کی کمپنی کی اپروچ واقعی حیرت انگیز ہے۔ 2012تک کمپنی کے ملازمین کی تعداد 12ہزار سے زائد تھی ، اس کی چین میں 6اور دنیا میں 150شاخیں ہیں اور تمام دنیا اس کمپنی کی جدید
ٹیکنا لوجی سے مستفید ہو رہی ہے۔ کمپنی کی اس جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال سے جہاں وقت بچتا ہے وہیں لاگت بھی کم آتی ہے۔ مثلا ترقی یافتہ ممالک میں کمپنی نے 150ڈاٹر فی مربع میٹر وار ترقی پذیر ممالک میں 20ڈالر فی مربع میٹر ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔ یعنی 12ہزار مربع میٹر یعنی 12منزلہ عمارت کی کل لاگت2لاکھ 80ڈالر ہے اور یہ ریٹ دنیا میں کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے کم ترین ریٹ ہیں یہ ہے چائنا اور چائنا کے لوگوں کی ول۔