Tuesday, 7 January 2014

حضرت شیث علیہ السلام اور ادریس علیہ السلام


حضرت شیث علیہ السلام اور ادریس علیہ السلام

حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد اور اولاد در اولاد میں اللہ پاک کی اوّلین ہدایت کا اثر قائم رہا اور مجموعی طور پر اللہ کی الو ہیت اور ربو بیت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرایا گیا ۔ اس لیے آدم علیہ السلام سے لے کر نوح علیہ السلام تک کے لمبے عرصے کے درمیان صرف دو پیغمبرشیث علیہ السلام اور ادریس علیہ السلام بھیجے گئے جو معروف نیکیوں کا حکم دیتے اور جانی پہچانی برائیوں سے لوگوں کو منع کرتے۔ ان کے زمانے میں شرک جیسا گھناؤنا جرم نہیں ہوا۔ پھر شیث علیہ السلام کے احوال کا روایات میں بہت کم ذکر ملتا ہے۔ البتہ ادریس علیہ السلام کا سورہ مریم میں ذکر ملتا ہے ارشاد باری تعالی ہے کہ دوسرے نبیوں کی طرح آپ بھی سچے نبی تھے اور اللہ پاک نے ان کو قرب و عرفان کے بہت بلند مقام پر پہنچایا۔ کہتے ہیں دنیا میں نجوم و حساب کا علم ، قلم سے لکھنا ، کپڑا سینا، ناپ تول کے پیمانے بنانا اور اسلحہ کا بنانا اوّل ان سے چلا۔

No comments:

Post a Comment